ہال(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اپنی پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سات روز میں پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہوئی تو فنکشنل لیگ جوائن کرلوں گا۔پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مقتول رہنما ڈاکٹر انور لغاری کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں جس کی رجسٹریشن کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری پارٹی کو رجسٹرڈ نہ کیا گیا تو وہ مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں دی اور نہ ہی وہ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں، عمران نے صرف فون کر کامیابی پر مبارکباد دی تھی ۔اس سے قبل انہوں نے ہالا میں مخدوم امین فہیم کے انتقال پر ان کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں سے تعزیت بھی کی ۔