لندن(نیوزڈیسک)ترکی کی جانب سے شامی سرحدکے قریب روسی لڑاکا طیارہ مار گرانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ منگل کو برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 67 سینٹ اضافے کے بعد 45.50 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 68 سینٹ اضافے کے بعد 42.43 ڈالر فی بیرل رہی۔علاوہ ازیں گزشتہ چند ہفتوں سے مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1,080.51ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی سونے کی قیمت میں فی اونس 9.30 ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد وہ 1,076.10ڈالر پر فروخت ہوا۔