جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ(ن) اورتحریک انصاف میں غیراعلانیہ جنگ بندی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکمراں پاکستان مسلم لیگ نون اور حزب اختلاف کی تحریک انصاف کے درمیان بادی النظر میں غیراعلانیہ جنگ بندی ہوگئی ہے۔ اس کا سراغ وزیراعظم نوازشریف کی گلگت اور بعدازاں جھنگ میں تقاریر سے ملتا ہے۔ جنہوں نے دونوں مقامات پر اپنے خطاب میں تحریک انصاف کو صاف طور پر نظر انداز کردیا ور اس کے کردار پر اشارتاً بھی تبصرہ آرائی نہیں کی۔روزنامہ جنگ کے صحافی محمدصالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے صوابی کی اپنی دیروزہ تقریر میں اس مخاصمانہ لب و لہجے سے گریز کیا جو اپنے مخالفین کے بارے میں دشنام اور الزام سے عبارت ہوتا تھا اور جس نے انہیں عوامی مقبولیت میں نیچے لا پٹخا ہے۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ پر نکتہ چینی کی تھی جس سے مبصرین کو حیرت ہوئی کیونکہ پاکستان میں اقتصادی راہداری کے بارے میں متنازع گفتگو کے ڈانڈے بھارت کے بدنام دہشت گرد ادارے ’’را‘‘ کے مذموم ارادوں اور سازشوں سے جوڑے جاتے ہیں جن کے بارے میں ثبوت بھی سامنے آچکے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے منگل کی اپنی دونوں تقاریر میں متاثرین کیلئے زر اعانت کی فراہمی پر توجہ مرتکز رکھی۔ انہوں نے اپنے پورے دورے میں کہیں کسی سیاسی معاملے کا حوالہ نہیں دیا اور نہ ہی کسی سیاسی موضوع پر گفتگو ک

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…