استنبول .(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت ہے،مودی جس انتہاپسندانہ سوچ کےساتھ اوپرگئےاسی طرح زمین پرآرہےہیں۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ داعش کے خلاف ترکی اور روس آپس میں لڑے ، تو فائدہ دہشت گردی کو ہو گا۔وفاقی وزیر دفاع کا کہناتھا کہ اگر بھارت کی نیت صاف ہو تو پاکستان پرخلوص تعلقات کاخواہاں ہے، گزشتہ سالوں میں بھارت نے خود ماحول خراب کیا اورفاصلے بڑھائے،امن کے لئے جو کوشش کی جاسکتی ہیں کرنی چاہیں۔