ماسکو (نیوزڈیسک).ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرانے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرد جنگ چھڑ گئی ہے، روس نے ترکی سے فوجی روابط معطل کر دیے ہیں اور شامی سرحد پر میزائل سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترک فضائیہ کی جانب سے شامی سرحد پر روسی لڑاکا طیارہ مار گرانے پر روس نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے،روسی حکومت شامی کے ساحلی علاقے لطاکیہ کے قریب سمندر میں گائیڈڈ میزائل بردار بحری جہاز تعینات کرے گی ۔موسکووا گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے ہر اس ہدف کو نشانہ بنایا جائے گا، جو روسی مفادات کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا، روسی فوج نے ترکی کے ساتھ تمام فوجی روابط اور تعاون بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب ترک حکام کا موقف ہے کہ نامعلوم طیارہ 17 سیکنڈ تک ترک فضائی حدود میں رہا ، 5 منٹ کے دوران پائلٹ کو 10 مرتبہ وارننگ دی گئی ، اور وارننگ کو مسلسل نظر انداز کرنے پر اسے نشانہ بنایا گیا ۔ترک حکام نے اپنے موقف کی حق میں واقعے کا فلائٹ میپ بھی جاری کیا ہے ۔روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ طیارہ شامی فضائی حدود میں تھا اور ترکی نے واقعے سے پہلے کسی مواصلاتی رابطے کی کوشش نہیں کی.ماہرین کے مطابق اگردونوں ممالک کے درمیان صورتحال یوں ہی رہی تور وس اوترکی میں جنگ کاشدیدخطرہ پیدا ہوگیاہے ۔