نیو یارک (نیوز ڈیسک) اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ہونی چاہیے، تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے ، فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا منصفانہ ، دیرپا اور معقول حل صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے بارے میں ایک بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطینی ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق اور اس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملیحہ لودھی نے فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ دینے کے ان کے مطالبے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے دباو ڈالا