راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف کو برازیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ دیا گیا ہے اور وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کو برازیل کا اعلیٰ ترین ایوارڈ آرڈر آف میرٹ دینے کیلئے سا پالو کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ مختلف چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے اعتراف میں دیا گیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے ایشیائ کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔