لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور میں سیاحتی بس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور، صوبائی وزیر رانا مشہود،پرویز ملک، شائستہ پرویز اور سی ٹی او حفیظ چیمہ نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس لاہور اور دیگر شہروں سے آنے والے سیاحوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائے گی ، انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسیں کبھی لاہور کا حسن ہوا کرتی تھیں،کئی دہائیوں تک چلیں لیکن پھر بند کر دی گئیں، آج دوبارہ اس ڈبل ڈیکر بس کا آغاز کیا جا رہا ہے. شہباز شریف نے اعلان کیا کہ طلبا کے لیے اس بس کا کرایہ 100 روپے ہو گا. سیاحتی بس سروس کی افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی۔