اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف نے سابق صدر آصف زرداری کی ریفرنسز میں بریت پر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے . پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نیب اب آزادانہ کام کی صلاحیت نہیں رکھتا، نیب میں مجرمان کے احتساب کی صلاحیت نہیں رہی، پی ٹی آئی نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف آزاد نہیں ہے، نیب چیئر مین کرپشن کیسز کے خاتمے کے مشن پر ہیں اور اب نیب سے متعلق پارلیمنٹ میں بھی بحث ناگزیر ہو چکی ہے. لہٰذا نیب کو ختم کیا جائے۔