پشاور (نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں میں اسلحہ لانے پر پابندی عائدکردی ہے ۔ مردان کے ہائیر سکینڈری سکول میں طالب علم کی جانب سے اسلحہ سکول لانے اور اسے تین طلباءکے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد محکمہ تعلیم نے ہنگامی بنیادوں پرصوبے کے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کردیا ہے اورہدایات کی ہے کہ اسلحہ لانے والے طالب علموںکے خلاف کاروائی کی جائے ۔ کالجز، یونیورسٹیوں کے بعد مڈل اور ہائی سکولوں میں اساتذہ کی نا اہلی کے باعث طالب علم اسلحہ سکول لا رہے ہیں چند سال قبل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر ا میں چھٹی چھٹیوں کے دوران ٹیوشن پڑھنے کے لئے آنے والے طالب علم کی جانب سے فائرنگ کر کے ایک سٹوڈنٹ کو بھی ہلاک کیا تھا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اسلحہ کے سکولوں میں منتقلی کے حوالے سے فوری طورپر اقدامات کو یقینی بنائے ۔