لاہور (نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے این اے 118 میں تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر کی جانے والی رٹ خارج کر دی ہے ، حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ریاض ملک نے تحریک انصاف کے حامد زمان کو شکست دی تھی جس کے بعد حامد زمان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف رٹ دائر کی۔ الیکشن کمیشن نے نادرا کی جانب سے حاصل تفصیلات کی روشنی میں پی ٹی ا ئی کی جانب سے دائر کی جانے والی پٹیشن خارج کرتے ہوئے ریاض ملک کی کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے حامد زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کے فیصلے اور فیصلہ سنانے والے جج پرتحفظات موجود ہیں جس کے بعد انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 118 میں تحریک انصاف کی جانب سے مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر کی جانے والی رٹ خارج کر دی ہے ، حلقے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ریاض ملک نے تحریک انصاف کے حامد زمان کو شکست دی تھی جس کے بعد حامد زمان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف رٹ دائر کی۔ الیکشن کمیشن نے نادرا کی جانب سے حاصل تفصیلات کی روشنی میں پی ٹی ا ئی کی جانب سے دائر کی جانے والی پٹیشن خارج کرتے ہوئے ریاض ملک کی کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے حامد زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کے فیصلے اور فیصلہ سنانے والے جج پرتحفظات موجود ہیں جس کے بعد انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔