راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ واپس کرنے کی اجازت دےد ی ہے. عدالت نے ماڈل ایان علی کو 10، 10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے سمیت ایک شخصی ضمانت بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔کسٹم عدالت کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ مال مقدمہ ہے اس کی حفاظت ملزمہ پر لازم ہے، عدالت نے کہا کہ جب بھی ضرورت ہو گی ملزمہ ماڈل ایان علی پاسپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی پابند ہوں گی۔