نئی دہلی (آن لائن)بھارت چھوڑ نےکاسوچنے پرمجبور بالی ووڈسپراسٹارعامرخان کے بعد آسکرانعام یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے انکشاف کیاہے کہ چندماہ پہلے وہ بھی ایسی ہی صورتحال سےگزرے ہیں۔مشرقی موسیقی کاعالمی میوزک سے تخلیقی انداز میں حسین امتزاج کرنیوالاا ےآررحمان اپنے ہی وطن میں خودکوتنہامحسوس کرنے لگاہے۔آسکرانعام یافتہ وہ موسیقاراورگلوکارجوجدید موسیقی میں بھارت کی اہم شناخت بنا اب انہوںنے عامرخان کاساتھ دیتے ہوئے کہاہے کہ چندماہ پہلے بھارت میں خود ان پربھی زمین تنگ کردی گئی تھی۔دوروزپہلے عامرخان نے دل کی بات کہی کہ بیوی کہتی ہے بچوں کوکیاہوگا،بھارت چھوڑدو،مودی سرکارکےزیراثربڑھتی انتہاپسندی پرسپرسٹارشاہ رخ بھی سمجھانےکی کوشش کرچکے ہیں کہ تہذیب اپنائی جائے۔بالی ووڈکےنامورترین موسیقاراے آررحمان بھی اب کہتے ہیں کہ جن لیجنڈزنے ایوارڈزواپس کیے انہوں نے شاعرانہ اندازاپنایا۔جسکےگیت سننےکودنیابےتاب ہواس اے آررحمان کے کنسرٹس دہلی اور اترپردیش کےوزراعلی نے آخری لمحوں میں منسوخ کردیے تھے۔ ہندومذہب چھوڑکردائرہ اسلام میں داخل ہونے والے اے آررحمان کہتے ہیں بھارت کوانتہاپسندی نہیں،تہذیب کی مثال بنناچاہیے۔