کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں لی مارکیٹ کے اندر دکان میںپٹاخے بنانے والے مواد کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ چھ زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کے باعث ہوا تاہم پولیس مختلف امکانا ت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی مزید تحقیقات کرارہی ہے اس ضمن میں بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔علاوہ ازیںنیاگولیمار کے علاقے میںپولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیاہے۔بی ڈی ایسکے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر کا نہیں تھا بلکہ پٹاخے بنانے والے مواد کا تھا۔