کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کراچی سے گوادر جانے والی مسافر بس سے بیس سے زائد افراد اغوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بس کراچی سے گوادر کی جانب جا رہی تھی کہ یہ واقع مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آہا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پسنی کے قریب اغوا کاروں نے بس سے 22مسافرں کو اتارا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔