کراچی (آن لائن) پاکستان بحریہ نے کاجر کریک پر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تین بھارتی لانچوں کو قبضہ میں لے کر 20 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ منگل کے روز بھارتی ماہی گیروں کی 3 لانچیں کاجر کریک پر پاکستانی حدود میں داخل ہوگئیں جن پرمیری ٹائم سکیورٹی نے کارروائی کرتے ہوئے تین لانچوں کو قبضہ میں لے کر ان میں سوار 20 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔