جنیوا(نیوز ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں مسلمان خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، ایسا کرنے والی خواتین کو 6500 یورو جرمانہ ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ کی جنوبی ریاست میں ایک ریفرنڈم کے نتائج کی بنیاد پر نیا قانون بنایا ہے۔ ریفرنڈم میں دو تہائی اکثریت نے پابندی کی حمایت کی تھی۔ ٹکینو حکومت نے برقع، نقاب اور مظاہرین کی جانب سے ماسک کے استعمال پر پابندی کی تجویز تھی مگر ارکان اسمبلی نے اسے صرف مسلمان خواتین کے نقاب تک محدود کردیا، غیرملکی سیاح بھی اس پابندی کی زد میں آئیں گے۔ اس سے قبل ایسی ہی پابندی فرانس میں بھی خواتین پر عائد کی گئی تھی اور وہاں نقاب کرنے پر 150 یورو تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔