بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایئرپورٹس پر نیا حفاظتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے حملے سے نمٹنے کے لیے نیا حفاظتی نظام متعارف کروایا جارہا ہے۔ایوی ایشن ڈویڑن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹفک کمیشن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مذکورہ سسٹم لگا دیا گیا ہے جبکہ کراچی کے جناح ٹرمینل پر اسے لگانے کا کام جاری ہے۔اس کے بعد مذکورہ نظام اسلام آبا میں قائم بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر لگایا جائے گا اور پھر بالترتیب یہ نظام ملک کے دیگر تمام ایئرپورٹس پر بھی نصب کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے سے بچنے کے لیے ایئرپورٹس کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔وزیراعظم کے خصوصی مشیر ںے کہا کہ ایک بریگیڈیئر کی کمانڈ میں 9000 انتہائی تربیت یافتہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکار موجود ہیں جنھیں اب سے ایک میجر جنرل کی کمانڈ میں دے دیا گیا ہے اور جن کے زیر اثر دو بریگیڈیئرز ہوں گے۔شجاعت عظیم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ایئر پورٹس پر وی ایچ ایف اومنی ڈائریکشنل ریڈیو سہولت فراہم کی گئی ہے، اس ریڈیو نیویگیشن نظام کی مدد سے طیاروں کی پوزیشن کا تعین کیے بغیر زمین پر موجود ریڈیو سگنل انھیں اپنے روٹ پر رہنے کے قابل بناتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ میں نصب کیا جانے والے سی اے ٹی 3 بی، انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم یا آئی ایل ایس کے باعث پاکستان خطے میں پہلا ملک ہے جہاں مذکورہ 2 سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…