کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ قمبرانی روڈ پر دھماکہ سے تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ پر سڑک کنارے نصب سے ہوا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا کیوں کہ دھماکہ پولیس موبائل کے قریب کیا گیا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔