سری نگر(نیوز ڈیسک) کپواڑہ کے علاقے تنگ دھڑ سیکٹر میں بھارتی سیکٹر میں بھارتی کیمپ میں تین دھماکے سنے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ سری نگر کپواڑہ کے تنگ دھڑ سیکٹر میں عسکریت پسندوں نے بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں دو فوجی افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔