بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

راحت فتح علی خان نے سابق منیجر پر بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرادیا

datetime 17  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے سابق منیجر سلمان احمد پر بلیک میلنگ اور یو ٹیوب چینل کے بغیر اجازت استعمال پر مقدمہ کردیا۔ راحت فتح علی خان نے سابق منیجر سلمان احمد کے خلاف ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کرادی ہے۔راحت فتح علی خان نے موقف اختیار کیا کہ مختلف پیشہ ورانہ خدمات کے ساتھ سلمان احمد کو منیجر کی ذمہ داری بھی سونپی تھی، سلمان احمد مجھے بدنام اور بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے میں ملوث ہے۔

گلوکار نے کہا کہ سلمان احمد نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس کے ساتھ کام کرنا بند کیا تو وہ میرا کیرئیر تباہ کر دے گا، ایسی ویڈیوز بھی لیک کرنے کی دھمکی دی جس سے مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سلمان احمد نے میرے یو ٹیوب چینل کا غیر قانونی طور پر کنٹرول بھی سنبھال لیا، غیر قانونی طور پر اس کا لوگو اور نام تبدیل کردیا، میرے یو ٹیوب چینل کے 7.96 ملین سبسکرائبر ہیں، یو ٹیوب اکانٹ کو چالاکی سے ایڈٹ کیا گیا، جس سے مجھے مالی نقصان ہوا۔

گلوکار کے مطابق سلمان احمد متحدہ عرب امارات کا رہائشی ہے اور اس کا یہ عمل وہاں کے قوانین کے بھی منافی ہے۔دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ سلمان احمد نے اس سے قبل راحت فتح علی خان کے الزامات کی تردید کی تھی، سلمان احمد نے اس بات پر افسوس کا بھی اظہار کیا تھا کہ راحت فتح علی خان سے ان کا 12 سالہ رشتہ ختم ہوگیا۔واضح رہے سلمان احمد سے تعلق ختم کرنے کے اعلان ساتھ ہی راحت فتح علی خان کی تشدد کرتے ویڈیو جاری ہوئی تھی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان احمد نے راحت فتح علی خان کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کیلئے یہ ویڈیو بنائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…