اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی کارکن ماروی سرمد اور خلیل الرحمان کے درمیان براہ راست پروگرام میں جھگڑے پر دونوں گزشتہ روز سے زیر بحث ہیں، اس موقع پر اداکارہ رابی پیرزادہ بھی میدان میں آ گئی ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ”میرا جسم، میرے اللہ کی مرضی“۔ رابی پیرزادہ نے کہاکہ میں نے یہ صرف کہا نہیں ہے
کر دکھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی دولت، شہرت اور پیسہ اس لئے چھوڑ دیا کہ اللہ راضی ہو گیا تو جنت حاصل ہو جائے گی۔ تاہم اداکارہ نے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے ہوئے اچھا نہیں لگتا۔ وہ مرد نہیں ہے اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دے وہ عورت نہیں ہے۔
میراجسم میرے اللہ کی مرضی”
یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کر کہ دکھایا۔ دولت ، شہرت، پیسہ سب چھوڑ دیا، کیوں؟ کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت۔ مگر خلیل صاحب ، ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نئیں لگتا۔ وہ مرد نہیں ہے۔ اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آذار کر دے وہ عورت نہیں ہے۔ pic.twitter.com/vhxaH502Wl— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 4, 2020