منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حریم شاہ کا والد کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آ گیا، پاک فوج اور چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حریم شاہ کا اپنے والد کے ویڈیو بیان پر ردعمل سامنے آ گیا ہے، حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ والد صاحب سے ویڈیو پیغام کس نے اور کیوں ریکارڈ کروایا جلد بتاؤں گی، پاک فوج اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے انہیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے والد نے اپنی بیٹی کے حوالے سے ایک دکھ بھرا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ملکی قانون اور وقار کا بہت احترام کرتا ہوں،

اپنی بیٹی کی حرکات پر بہت شرمندہ ہوں۔اپنے پیغام میں حریم شاہ کے والد نے کہا کہ میرا دوستوں اور رشتہ داروں سے سامنا کرنا بہت مشکل ہورہا ہے اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ ان سے معذرت کرسکوں۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا مگر پتا نہیں مجھے کس بات کی سزا ملی ہے۔کرب میں گزرنے والی اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اپنی بیٹی کی وجہ سے بہت دکھ میں ہوں اور اس کی حرکات کی وجہ سے بہت صدمے میں بھی ہوں، میری بیٹی نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بہت فکرمند و پریشان بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو دینی مدارس میں تعلیم دلوائی اور اس کی اچھے طریقے سے تربیت کی مگر وہ راہ راست سے ہٹ گئی۔حریم کے والد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کے مستقبل سے پریشان ہوں۔ حریم کے والد نے کہاکہ میں اپنی بیٹی کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ اسے ہدایت دے اور دوبارہ حریم شاہ سے فضاء حسین بنائے۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی رحمت سے نا امید نہیں اور اپنی بیٹی کے لیے دعاگو ہوں آپ تمام لوگ بھی اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔حریم شاہ کے والد نے کہا کہ پوری قوم ہمارے ملک و خاندان کے لیے دعا کرے، اللہ ہماری عزت کو سلامت رکھے گا، اور ملک کی ترقی کو بھی برقرار رکھے گا۔ٹک ٹاک اسٹار کے والد نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کسی کالج یا یونیورسٹی میں نہیں پڑھایا۔انہوں نے اپنے اوپر پڑنے والے معاشرے کے منفی رویے کا بھی اپنی ویڈیو میں ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ میرے دوستوں نے بھی مجھ سے بات چیت کرنا اور ساتھ کھانا کھانے سے بھی انکار کردیا ہے میں بس ان سے معافی ہی مانگ سکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…