منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

datetime 27  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے نئے بیسک پے اسکیلز 2026 نافذ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نظرثانی شدہ تنخواہی نظام کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے کیا جائے گا، جس کے تحت ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیسک پے اسکیلز 2022 کی جگہ اب بیسک پے اسکیلز 2026 نافذ ہوں گے۔ اس کے ساتھ حکومت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025 کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس سے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نظرثانی شدہ بنیادی تنخواہیں یکم جولائی 2026 سے قابلِ ادائیگی ہوں گی، جبکہ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ نئے پے اسکیلز کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے اثرات میں کمی لانا اور سرکاری ملازمین کو بہتر مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بجٹ اجلاس کے دوران اس تجویز کی منظوری دی تھی، جس کے بعد محکمہ خزانہ نے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس فیصلے سے مختلف سرکاری اداروں میں خدمات انجام دینے والے لاکھوں ملازمین مستفید ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈہاک الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے سے مستقبل میں پنشن، سالانہ انکریمنٹ اور دیگر مالی مراعات کا حساب زیادہ آسان اور شفاف ہو جائے گا۔حکومت نے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت دی ہے کہ نئے تنخواہی ڈھانچے پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ ملازمین کو مقررہ تاریخ سے نظرثانی شدہ تنخواہیں بغیر کسی تاخیر کے ادا کی جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…