پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ٹوئٹس،اداکارہ ہما قریشی اور انکے بھائی ثاقب سلیم نے ہندوانتہاپسندوں کو لاجواب کردیا

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)بھارت کے انتہا پسندو ں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ٹوئٹس کرنے والی اداکارہ ہما قریشی او ران کے بھائی ثاقب سلیم کوپاکستان جانے کا مشورہ دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہما قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا سنگین مسئلہ ہے اور اس معاملے پر رائے دینے والے افراد کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کسی کو کچھ سوچے سمجھے بغیر دوسرے کی سکیورٹی کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنے چاہئیں۔

اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بیجا بات کرنے والے افراد کو درخواست کی کہ وہ وہاں پر لوگوں کے ساتھ ہونے والے ظلم سے باخبر ہیں، اس لیے وہ کوئی بھی بات کرنے سے قبل سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔اداکارہ کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد درجنوں افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر پاکستان سے کمیشن لینے کا الزام بھی عائد کیا۔جہاں لوگوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ افراد نے انہیں تجویز دی کہ اگر انہیں یہ سب چیزیں پسند نہیں تو وہ پاکستان چلی جائیں۔ہما قریشی کی طرح ان کے بھائی اداکار ثاقب سلیم کو بھی کشمیر معاملے پر بات کرنے پر لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بھی اپنی بہن کی طرح پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا۔تاہم ثاقب سلیم نے پاکستان جانے کا مشورہ دینے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو ہمارے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، وہ جہاں بھی ہیں، ٹھیک ہیں۔ایک اور ڑٹوئٹ میں ثاقب سلیم نے ایک شخص کو جواب دیا کہ کشمیر میں کچھ بھی نہیں ہوا ہے، بس وہاں کرفیو نافذ ہے، سیاسی قائدین کو نظر بند کیا گیا، لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کر پا رہے، وہاں زندگی مفلوج ہے، مگر آپ پریشان نہ ہوں، مقبوضہ کشمیر میں کچھ بھی نہیں ہوا۔واضح رہے کہ ہما قریشی اور ثاقب سلیم کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے اور اب بھی ان کے خاندان کے کئی افراد وادی میں مقیم پذیرہیں اور گزشتہ کئی دن سے دونوں اداکاروں کا اپنے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…