پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی بھارتی اقدام کی مخالفت کردی،شدید ردعمل

datetime 5  اگست‬‮  2019 |

ممبئی(آن لائن)بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزاد خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے پر جہاں پاکستانی شوبز شخصیات نے احتجاج کیا۔وہیں بولی وڈ و بھارت کی دیگر اہم شوبز و فیشن شخصیات بھی اس فیصلے کے خلاف دکھائی دیں۔مقبوضہ کشمیر کو آزاد خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے ختم کیے جانے پر مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت سمیت بھارت کے کئی سیاستدانوں نے بھی اس عمل کی مذمت کی ہے۔سیاسی شخصیات کی طرح

فلمی و فیشن شخصیات نے بھی نریندر مودی کی حکومت کے اس عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور اس بات کے خدشات ظاہر کیے کہ اس عمل سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کیے جانے پر جہاں پاکستانی شوبز شخصیات نے احتجاج کرتی دکھائی دیں، وہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیات بھی احتجاج ریکارڈ کرتی دکھائی دیں۔چند ہفتے قبل ہی بولی وڈ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرنے والی مقبوضہ جموں و کشمیر کی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھی ا?رٹیکل 370 کے ختم کیے جانے پر وادی کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا۔زائرہ وسیم نے اپنے مختصر ٹوئیٹ میں کہا کہ ’یہ بھی گزر جائے گا‘۔زائرہ وسیم کی طرح بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھی مقبوضہ کشمیر کیلوگوں سے اظہار یکجتی کیا اور انہوں نے ’اسٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ آل انڈیا ترینیمول کانگریس کی رکن و اداکارہ نغمہ نے بھی مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور انہوں نے بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو آڑیہاتھوں بھی لیا۔نغمہ نے بھارتی حکومت سے سوال کیا کہ کیوں وادی کشمیر میں انٹرنیٹ کو بند کرکے کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور کیوں لوگوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟۔دیا مرزا نے مزید لکھا کہ ’میرے خیالات اور سوچیں کشمیر کے ساتھ ہیں‘۔اداکار و فلم پروڈیوسر سنجے سوری نے بھی وادی کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا۔فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر عنیر نے بھی وادی کے افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے پوری وادی میں غیر یقینی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مزید تشدد اور کشیدگی کا ایک نیا دور دیکھنے کے خواہاں نہیں ہیں۔انہوں نے بھی ’اسٹینڈ ود کشمیر‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وادی کے امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…