بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

میشا شفیع کے بعد ٗماہم جاوید ٗلینا غنی ٗحمنہ رضا بھی علی ظفر کے خلاف بول پڑیں،میں اکیلی سیلفی لینے ان کے ساتھ چلی گئی اور پھر۔۔! افسوسناک انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)گلوکارہ میشا شفیع کے بعد مزید تین خواتین نے بھی اداکار و گلوگار علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں ان خواتین نے گلوکار پر نازیبا حرکات کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع نے خاموشی توڑ کر بہادری کا کام کیا ہے۔لاہور کی ایک خاتون لیکچرار ماہم جاوید نے علی ظفر پر الزام لگایا کہ کئی سال قبل گلوکار نے زبردستی ان کی کزن کے قریب آنے کی کوشش کی اور اسے اپنے ساتھ ریسٹ روم میں لے جانا چاہا تاہم

ان کی کزن کی دوستوں نے ایسا ہونے نہ دیاماہم جاوید نے لکھا کہ یہ 2005-2004 کا واقعہ ہے لیکن مجھے یہ اچھی طرح سے یاد ہے، اْس وقت اس طرح کے واقعات پر بات نہیں کی جاتی تھی۔ماہم کا کہنا تھاکہ حتیٰ کہ ہم اس بارے میں کسی کو بتانے کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے کیونکہ علی ظفر ایک سلیبریٹی ہیں اور کوئی بھی اس بات کو نہیں سنتااور سچ تو یہ ہے کہ گزرے سالوں میں ہم اس بات کو خود بھی بھول چکے تھے لیکن میشا شفیع کا شکریہ کہ ان کی وجہ سے ہمیں بھی یہ یاد دلانے میں مدد ملی کہ ہمارا معاملہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔شوبز سے وابستہ ایک میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے دعویٰ کیا کہ کئی مواقعوں پر علی ظفر نے حد سے تجاوز کیا اور اخلاق سے گری گفتگو کی۔لینا نے لکھا کہ انہوں نے علی ظفر کی ان حرکات کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہیں سچائی سب کے سامنے لے آنی چاہیے۔میک اپ آرٹسٹ کے مطابق میشا شفیع کی بہادری کے بعد ان کیلئے یہ ناممکن تھا کہ وہ ان کے حق میں بات نہ کریں اور انہیں یہ نہ بتائیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں بلکہ وہ بھی اپنی خاموشی توڑ رہی ہیں۔ایک خاتون بلاگر حمنہ رضا نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر الزام عائد کیا کہ ایک تقریب کے دوران علی ظفر نے سیلفی لیتے ہوئے ان سے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔خاتون نے لکھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ساتھ ایک تقریب میں گئیں ٗ

جہاں علی ظفر کو دیکھ کر وہ پرجوش ہوگئیں اور اکیلی ان کے ساتھ سیلفی لینے چلی گئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے علی ظفر سے پوچھا کہ کیا آپ میرے ساتھ سیلفی لیں گے؟ جس پر انہوں نے مجھے قریب آنے کو کہا کہ میں ان کے برابر میں کھڑی ہوگئی اور سیلفی لینے ہی لگی تھی کہ میں نے محسوس کیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے میری کمر کو چھوا۔خاتون کے مطابق مجھے پتہ تھا کہ یہ کیا حرکت ہے تاہم میں نے اسے نظر انداز کیا اور اپنے آپ سے جھوٹ بولا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ٗجب میں نے اپنے دوستوں کو بتایا

تو مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے میری بات پر اعتبار کیا یا نہیں تاہم ہم سب اس بات پر متفق ہوگئے کہ شاید علی ظفر اپنے حواسوں میں نہیں تھے۔حمنہ نے لکھاکہ اب میشا شفیع کے الزامات کے بعد مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت درست تھی، میری آواز میری طاقت ہے اور میں اسے درست چیز کیلئے استعمال کر رہی ہوں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ساتھی گلوکار علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تاہم علی ظفر نے الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…