ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اللہ ایک ہے۔۔ بھارتی اداکار اکشے کمار نے کیا اسلام قبول کر لیا ہے؟ کب اعلان کرنے والے ہیں؟ کھلاڑی ہیرو نے دھماکہ کر ڈالا

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ ادا کار اکشے کمار نے کہاہے کہ اللہ ایک ہے ٗمذہب کے نام پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ۔بالی ووڈ کی آنے والی متنازع فلم نانک شاہ فقیر کے ٹریلر جاری کیے جانے کے موقع پر اکشے کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا عقیدہ ہے کہ اللہ ایک ہے اور مذہب کے نام پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں۔اکشے کمار نے گرو نانک شاہ کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے یہ فلم 2 بار دیکھی ہے ۔

پہلی بار انہوں نے یہ فلم اپنی والدہ جب کہ دوسری بار تنہائی میں دیکھی۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا تمام بھارتی سیاستدانوں کو گرو نانک کے فلسفے کو اپنا کر اپنا ووٹ بینک بڑھاناچاہیے جس پرانہوںنے کہاکہ ان کا عقیدہ ہے کہ اللہ ایک ہے اور اس کا یا مذہب کا نام سیاست میں استعمال کرنا کسی طرح بھی ٹھیک نہیں۔کھلاڑی ہیرو نے کہا کہ گرو نانک کی زندگی پربنی فلم ’نانک شاہ فقیر‘ میں بھی یہی پیغام دیا گیا ہے۔نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا تھا کہ بالی وڈ دنیا کی واحد ایسی فلم انڈسٹری ہے جو سب سے زیادہ سیکولر ہے۔خیال رہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کی زندگی پر بنی فلم کو آئندہ ماہ 13 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔اگرچہ اس فلم کو ریلیز کرنے سے قبل ہی کئی عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جاچکا ہے تاہم اسے بھارت سمیت دنیا بھر میں آئندہ ماہ ریلیز کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…