پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

ستارہ بیگ کے اجتماعی زیادتی کے الزامات کا ڈراپ سین،جس پر الزام لگایاگیا وہ شخص کون ہے؟اندرونی کہانی سامنے آگئی، انتہائی شرمناک انکشافات

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیج اداکارہ ستارہ بیگ سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا معاملہ، ستارہ بیگ نے ملزمان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست سیشن کورٹ میں دائر کر دی۔ اداکارہ ستارہ بیگ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان زیادتی کے بعد مجھے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے ہوش آیا تو میں نے دیکھا کہ ملزمان میرے زیورات اور نقدی رقم بھی لے گئے ہیں۔

اداکارہ نے حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے مجھے انصاف دلایا جائے، اس کے علاوہ دوسری طرف ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ جس شخص پر زیادتی کا الزام لگا رہی ہے وہ انجمن اورگوری کا بھائی ناصرخان ہے جو دوسال قبل فوت ہو چکا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ جس شخص پر اداکارہ زیادتی کا الزام لگا رہی ہے اسے وہ پہلے سے جانتی تھی اور اداکارہ جس ملزم کا ذکر کر رہی ہے وہ ناصر خان نہیں بلکہ کوئی اور ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ نے بتایا تھا کہ بیرون ملک شو کیلئے معاہدہ کرنے کیلئے ہوٹل بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا نے کے ساتھ ویڈیو بھی بنا لی گئی ہے، اداکارہ نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست دیدی۔ اداکارہ مدیحہ غوث المعروف ستارہ بیگ کی جانب سے تحریر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 16مارچ کو گوجرانوالہ میں اسٹیج ڈرامہ کررہی تھی رات دس بجے کے قریب علی ناصر نامی شخص جس نے دبئی میں شو کرانے کی بات کی تھی نے ٹیلیفون کر کے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں اس کا نمائندہ عاطف اس کا انتظار کر رہا ہے جس سے ملاقات کر کے معاہدہ اور پیشگی رقم وصول کرلے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہوٹل پہنچنے پر ویٹر مجھے کمرے میں لے گیا جہاں پہلے سے ایک شخص موجود تھا جس نے اپنا تعارف عاطف کے نام سے کرایا۔اس نے مجھے بیٹھنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے دئییجس پر میں وہاں سے جانے لگی تو اس نے کھانا کھاکر جانے کا کہا اور پھر دروازہ بند کر دیا۔

اسی دوران اس نے مجھے ایک بوتل نکال کر پینے کا کہا تو میں نے انکار کر دیا جس پر اس نے گالم گلوچ اور دھمکیاں دینا شروع کر دی جس کے باعث میں نے خوف کے مارے اس کی طرف سے دی جانے والا مشروب پی لیا اوربیہوشی کی حالت میں بیڈ پر گر گئی۔ اس سے قبل میں ہوٹل کے عملے کو آوازیں دیتی رہی لیکن کوئی وہاں نہ آیا۔اداکارہ کی جانب سے تحریر کردہ موقف کے مطابق صبح جب میں ہوش میں آئی تو میں برہنہ حالت میں تھیجبکہ عاطف وہاں سے غائب تھا جبکہ میری ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے دیکھا تو میرے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، گوجرانوالہ اسٹیج ڈرامے کامعاوضہ،عاطف کی طرف سے شو کیلئے پیشگی دئیے جانے والے ڈیڑھ لاکھ روپے اور میرا ایک موبائل بھی موجود نہ تھے۔پھر مجھے فون کر کے کہا گیا کہ تمہاری ویڈیو بھی بنا لی ہے اور اگر بتاؤ گی تو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ بتایاگیا ہے کہ درخواست ملنے پر پولیس نے اداکارہ کا میڈیکل کرا لیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…