بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

کترینہ کیف سے دوری، رنبیر کو عالیہ کے قریب لے آئی

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)کسی بھی فلم انڈسٹری میں رومانوی کہانیوں کی چہ مگوئیاں کوئی نئی بات نہیں، جس طرح اداکار فلموں میں رومانٹک ہوتے ہیں، اسی طرح وہ حقیقی زندگی میں بھی اس حوالے سے انتہائی جذباتی ہوتے ہیں۔چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی قربتوں کی کہانیاں ماضی میں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف سے جوڑی جاتی رہی ہیں، تاہم وہ تمام کہانیاں آج تک حقیقی ثابت نہ ہوسکیں۔لیکن اب ایک بار پھر رنبیر کپور اپنی نئی قربتوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

اس بار بھی رنبیر کپور کو ساتھی اداکارہ کے ساتھ فلم میں کام کرنا اور ان کے ساتھ تصاویر کھچوانا مہنگا پڑگیا۔خبریں ہیں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ میں رومانوی تعلقات پیدا ہوئے ہیں، جس وجہ سے ہی آج کل بہت زیادہ ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ کے اداکارہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ تعلقات جوڑے جاتے رہے ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ سے ان دونوں کے درمیان دوریاں بڑھنے کی وجہ سے اداکارہ کی جانب سے نئے تعلقات بنانے کی افواہیں گرم ہیں۔دکن کیرونیکل نے ممبئی مرر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ دونوں اداکاراپنے اپنے پرانے تعلقات ٹوٹنے کے بعد ایک دوسرے کے قریب آئے۔خبر کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں اس وقت بڑھیں جب دونوں اپنی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے لیے اسرائیل کے شہر تل ابیب پہنچے۔دونوں اداکار ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ ہفتے ہی اسرائیل گئے تھے، تاہم وہ 2 دن قبل بھارت میں ہونے والے ’فلم فیئر ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے واپس آئے۔دونوں اداکاروں کو ایوارڈ تقریب میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ ذرائع کے مطابق دونوں نے تل ابیب میں بھی تنہائی میں اچھا وقت گزارا۔خیال رہے کہ ’’براہمسترا‘ ‘دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، اس فلم کی ہدایات ایان مکھرجی دے رہے ہیں۔’براہمسترا‘ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کرن جوہر اس کے شریک پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے ہی گزشتہ برس اکتوبر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ یہ فلم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایڈونچر اور محبت کے گرد گھومنے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں امیتابھ بچن اور مونی راؤ بھی ہوں گی۔ہدایت کار ایان مکھرجی کی اس فلم کو اگست 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…