جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2 ‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار ٹائیگر شروف کی ایکشن سے بھرپور فلم ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے بہت کم عرصے میں بھارتی فلم نگری میں بڑا مقام حاصل کرلیا ہے، مداح ان کی سپر ہٹ فلم باغی کے سیکوئل کا بھی بڑی شدت سے انتظار کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم ساز ادارے نڈیاڈ والا پروڈکشن کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اس بار ڈبل ایکشن کے ساتھ رونی واپس آگیا ہے‘ٹائیگر شروف نے بھی سوشل میڈیا میں ساتھی اداکارہ دیشا پٹانی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی اور کہا ہے کہ آپ نے پھر ہمیں بلندیوں پر پہنچا دیا ۔واضح رہے کہ فلم’ ’باغی ٹو‘ ‘میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ دیشا پٹانی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں جب کہ فلم 30 مارچ 2018 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…