جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سارہ علی کیریئر کا آغاز رنویر کی ہیروئن بن کر کریں گی

datetime 21  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’ کیدر ناتھ‘ تو ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ ’کیدر ناتھ‘ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے درمیان فلم کی بجٹ پر تنازع سامنے آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ بند کردی گئی۔یہ بھی خبریں تھیں کہ ’کیدر ناتھ‘ میں سرمایہ کرنے والی کمپنی ’کری ارج انٹرٹینمنٹ‘ نے ہدایت کار ابھیشک کپور کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔

انہی خبروں کے باعث سارہ علی خان کا فلمی کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔جس وجہ سے اچانک بیٹی کو بچانے کے لیے سیف علی خان میدان میں کود پڑے۔گزشتہ روز انڈیا ٹو ڈے نے ایک اور بھارتی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی پہلی فلم تنازع کا شکار ہونے کے بعد سیف علی خان میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے بیٹٰی کو فلمی دنیا میں متعارف کرانے کے معاملات خود سنبھال لیے۔سیف علی خان کی انٹری کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم 2‘ کے ہدایت کار کو جلد سے جلد فلم ریلیز کرنے کے لیے قائل کریں گے۔کیوں کہ اس فلم میں بھی سارہ علی خان کو عرفان خان کی بیٹی کے طور پر کاسٹ کیے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔تاہم ایک دن بعد ہی اب خبر سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں بلکہ رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سامبھا‘ ہوسکتی ہے۔فلم فیئر کے مطابق یہ عین ممکن ہے کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں بلکہ ’سامبھا‘ ہو۔رپورٹ کے مطابق ’کیدر ناتھ‘ ٹیم کے درمیان تنازع پیدا ہونے کے بعد سارہ علی خان کی اس فلم میں دلچسپی کم ہوگئی اور وہ اسے ادھورا چھوڑ کر دوسرے منصوبے کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔سارہ علی خان چاہتی ہیں کہ وہ روہت شیٹھی کے ساتھ کام کریں، جو ان دنوں رنویر سنگھ کی ایکشن کامیڈی فلم ’سامبھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں رنویر سنگھ کی ہیروئن کے طور پر اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو بھی کاسٹ کیے جانے سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے۔تاہم اب سارہ علی خان اپنی ہی دوست جھانوی کپور کو راستے سے ہٹاکر رنویر سنگھ کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہیں۔ابھی تک ’سامبھا‘ کی ٹیم نے کسی مرکزی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی تصدیق نہیں کی، تاہم اطلاعات ہیں کہ سارہ علی خان نے اس فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…