منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ نور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہزارہ ڈویژن کی معروف رقاصہ و اداکارہ نور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں معروف رقاصہ و اداکارہ نور پر اس کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اداکارہ نور شدید زخمی ہو گئی جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا

جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے اداکارہ و رقاصہ نور کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نور کی والدہ کے مطابق اس کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی نور بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیٹی ہلاک ہو گئی ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مختلف جگہوں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…