بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کر دی گئی

datetime 11  فروری‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔فہرست کے مطابق معروف اداکار و ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک پہلے نمبر پربراجمان ہیں جبکہ بالی وڈکی حسینائیں پریانکا چوپڑا اوردپیکابھی لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی وڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب اور گوگل پلس پر سب سے زیادہ مقبول ڈیوین جانسن ہیں۔

راک کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم جمانجی نے نہ صرف سب سے زیادہ بزنس کر کے ٹائیٹینک فلم کا ریکارڈ توڑا ہے بلکہ شائقین کو بھی بے حد پسند آ ئی ہے اور ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔فہرست میں دوسرے نمبر پر اداکار کیون ہارٹ ہیں جو اپنی کامیڈی اداکاری کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دنیا کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور گمان یہ کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی متنازع فلم پدماوت ان کی شہرت میں اضافے کا سبب بنی ہے۔برطانوی ماڈل و اداکارہ ملی بوبی برائون سوشل میڈیا پر مقبولیت کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہیں۔ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں پانچواں نمبر پر ہیں۔امریکا کی معروف اداکارہ و گلوکارہ ڈو کیمرون سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہیں اور اپنی اسی مقبولیت کے باعث وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اس لسٹ میں ساتویں پوزیشن پر ہیں۔امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکوکی بدولت پریانکا چوپڑا کی شہرت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور نئے سیزن کے ساتھ ہی پریانکا بین الاقوامی میڈیا پر ایک بار پھر شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس فہرست میں وہ آٹھویں نمبر پر ہیں۔فلم ونڈروومن کے نام سے ماڈل و اداکارہ گال گوڈٹ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں اور نویں نمبر پر براجمان ہیں ۔سائنس فکشن سیریز اسٹرینجرزکے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے امریکا کے نامور اداکار نوہا نیپ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…