بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے معروف اداکار قاضی واجد انتقال کر گئے،آج صبح ان کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا تھا،جانئے

datetime 11  فروری‬‮  2018 |

کراچی (آن لائن)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار قاضی واجد 87 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ قاضی واجد کو کوئی بیماری نہیں تھی ،تاہم گذشتہ دو روز سے ان کی طبیعت خراب تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہیں ہوسکے۔قاضی واجد کا شمار پاکستان کی ریڈیو انڈسٹری کے اہم ناموں میں کیا جاتا ہے اور انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے ہی کیا

اور وہ 25 سال تک ریڈیو سے منسلک رہے۔مرحوم قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویڑن کے متعدد ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔26 مئی 1930 کولاہور میں پیدا ہونے والے قاضی واجد نے ابتدائی تعلیم لاہور سے ہی مکمل کی جبکہ 1956 میں ریڈیو انڈسٹری میں قدم رکھا جبکہ بعد ازاں ٹیلی وڑن انڈسٹری سے منسلک ہوگئے۔ان کے مشہور ڈراموں میں خدا کی بستی، کرن کہانی، آنگن ٹیڑا، تعلیم بالغاں، دھوپ کنارے، تنہائیاں اور متعدد ایسے ڈرامے شامل ہیں، جس میں انہوں نے زبردست اداکاری کے جوہر دکھائے۔پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات پر حکومت کی جانب سے 1988 میں قاضی واجد کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔پاکستان کے معروف اداکار کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قاضی واجد کے اہلخانہ اور فنکار برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دوسری جانب معروف اداکار جاوید شیخ کی جانب سے قاضی واجد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قاضی واجد کا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قاضی واجد کے انتقال سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے، وہ بہت خوش اخلاق اور بہترین دل کے مالک تھے، ان جیسے شخصیت پوری انڈسٹری میں نہیں دیکھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…