کراچی (آن لائن)اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کراچی میں نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تین فروری کو ہونیوالی سالگرہ منسوخ کر دی۔اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب خان کی ہلاکت نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ، نقیب میرا بھائی اور اس قوم کا بیٹا تھا اس کو جس طرح مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
اس سے لوگوں کا پولیس سے اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے ، کوئی مجرم بھی ہو تو اس کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ، پولیس مقابلے کی قانون میں کوئی اجازت نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے نقیب خان کی جواں سالہ موت پر گہرہ صدمہ ہوا ہے اور اسی لیے میں اس سال 3 فروری کو اپنی سالگرہ نہیں مناں گی۔انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا پہلا موقع ہے کہ میں اپنی سالگرہ نہیں منا رہی ، اس دن خاص طور پر نقیب خان کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کروں گی۔