بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

فلم ساز کا ’’پدماوت‘‘ کی پروموشن نہ کرنے کا اعلان

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ فلم ’پدماوت‘ کے خلاف طویل عرصے سے جاری مظاہروں اور احتجاج کے بعد آخر کار اسے رواں ماہ ریلیز کرنے کا ارادہ کرلیا گیا ہے، تاہم دکھ کی بات یہ ہے کہ فلم کی مرکزی کاسٹ اس کی پروموشن کرتی نظر نہیں آئے گی۔مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق ’پدماوت‘ پر جاری تنازعات کے باعث فلم ساز نے کاسٹ کی سیکیورٹی کے لیے یہی بہتر سمجھا ہے کہ اس فلم کی تشہیر نہ کی جائے۔

ان کا ماننا ہے کہ وہ فلم کی پروموشنز کے دوران اداکاروں کی جانب سے دیے گئے بیان یا کسی اور مسائل کے باعث مزید مشکل میں گرفتار نہیں ہونا چاہتے۔اور یہی وجہ ہے کہ فلم کے مرکزی اداکار ’پدماوت‘ کے بجائے اس وقت اپنے دوسرے پروجیکٹس اور کاموں میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ فلم ’پدماوت‘ میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔جبکہ شاہد کپور ان کے شوہر راجا راول رتن سنگھ بنے ہیں، رنویر سنگھ اپنے کیریئر کے پہلی منفی کردار میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، وہ فلم میں علاؤالدین خلجی نامی بادشاہ بنے ہیں۔اس فلم کے خلاف مظاہروں کا آغاز گزشتہ سال اس وقت ہوا جب ایسی قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم میں رانی پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے درمیان نامناسب سین پیش کریں گے۔جس کے بعد انتہاپسندوں نے جہاں شوٹنگ کے دوران بھی فلم کی ٹیم پر حملہ کیا، وہیں انہوں نے فلم کو نمائش کے لیے پیش کیے جانے پر بھارت کی مختلف ریاستوں میں سینما گھروں کو جلانے کی دھمکی بھی دی۔ہندو انتہاپسندوں کا سلسلہ صرف سینما گھروں کو جلانے تک محدود نہیں رہا، بلکہ انہوں نے فلم میں ’پدماوتی‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو قتل کرنے اور ان کی ناک کاٹنے کی دھمکی بھی دی۔انتہاپسندوں نے فلم کی نمائش کے دن یعنی یکم دسمبر کو بھارت بھر میں مظاہرے کرنے اور بڑے پیمانے پر سینما گھروں کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے

رکھی تھی، جس کے بعد فلم کی ٹیم نے اس کی نمائش مؤخر کردی تھی، تاہم اب سنسر بورڈ سے ریلیز سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعد اسے رواں ماہ 25 تاریخ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لیکن اس وقت بھی ہندوستان کی بہت سی ریاستوں میں فلم ’’پدماوت‘‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…