پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

صدر ٹرمپ اداکارائوں کے نرغے میں پھنسنے لگے‘ایک اور پورن سٹار سامنے آگئی

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی ایک پورن اسٹار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی میں ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نجی ہوٹل میں مدعو کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ تین میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکاراؤں سے ملنے یا انہیں ملاقات کے لیے مدعو کرنے کے حوالے سے یہ دوسری خبر ہے۔تین دن قبل امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی

انتخابات کے دوران اپنے وکیل کے توسط سے ایک پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز کی رقم ادا کی۔خبر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہنی نے خطیر رقم کا انتظام کرتے ہوئے پورن اداکارہ کے وکیل کو یہ رقم دی تاکہ اداکارہ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بتانے سے گریز کریں۔رپورٹ کے مطابق یہ رقم پورن اسٹار کو صدارتی انتخابات کے دوران ایسے وقت میں ادا کی گئی، جب ڈونلڈ ٹرمپ پر کئی خواتین و اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے۔ان ہی دنوں میں پورن اسٹار ایک معروف امریکی ٹی وی چینل اور جریدے سے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتانے پر تیار ہوگئیں تھیں، تاہم بعد ازاں پیسے ملنے پر وہ خاموش رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھا کہ اسٹیفنی کلفرڈ نامی پورن اسٹار جو فلموں میں اسٹورمی ڈینیئلز کا نام استعمال کرتی ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 12 سال قبل 2006 میں ملاقات کی۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پورن اداکارہ نے 2016 میں امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کے ایک پروگرام میں پہلی بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے 2006 میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران ہوٹل میں ملاقات ملیں۔وال اسٹریٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور پورن اداکارہ کے درمیان جنسی تعلقات بھی قائم ہوئے۔تاہم بعد ازاں انہیں خاموش رہنے کے لیے 2016 میں بھاری رقم ادا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…