منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈان لارنس بشونی نے جو کہا وہ کر دکھایا ،سلمان خان پر فلم شوٹنگ کے دوران حملہ، کمانڈوز پہنچ گئے ،تشویشناک صورتحال

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلم شوٹنگ کے دوران مسلح افراد کا سلمان خان پر حملہ، پولیس کمانڈوز نے بحفاظت گھر پہنچایا، راجستھان کے سب سے بڑے ڈان نے چند دن قبل قتل کی دھمکی دی تھی، پولیس نے سکیورٹی کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر جان کو خطرہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار اور ہر دلعزیز اداکار سلمان خان پر فلم ریس3کی شوٹنگ کے دوران

مسلح افراد نے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے تاہم پولیس کمانڈوز کے دستے نے سلمان خان کو بحفاظت ان کے گھر پہنچادیا ہے۔ سلمان منگل کے روز معمول کے مطابق شوٹنگ کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد ان پر حملہ کرنے کی غرض سے اسٹوڈیو میں گھس آئے۔ خیال رہے کہ سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشونی کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کا کیس بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت میں ہےجس کی سماعت کے لیے جمعرات کو سلمان خان جودھپور گئے تھے جہاں انہیں بشونی کی جانب سےقتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ سلمان خان کو دھمکی دینے والے گینگسٹر لارنس کا شمار راجستھان کے بڑے جرائم پیشہ افراد میں ہوتا ہے جس پر قتل اور دیگر جرائم کے 20 سے زائد کیسز ہیں۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس لارنس بشونی کی سلمان خان کو دی جانے والی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہی ہےاور زیادہ سے زیادہ پولیس اہلکار ان کی حفاظت پر مامور کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے سلمان خان کو بغیر سیکیورٹی سڑکوں پر نکلنے سے بھی منع کر دیا ہے ، سلمان خان عموماََ تنہا ہی ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے اکثر اوقات دیکھے جاتے ہیں، ان کے سکیورٹی کے بغیر گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت اسی تناظر میں جاری کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…