بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

میری توبہ،نور نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے،صاف انکار

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) اداکارہ نور بخاری نے ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ نور بخاری کو کراچی کے ایک ہدایتکار نے ڈرامہ سیریل اور کاسمیٹک مصنوعات کی کمرشل کے لئے پیشکش کی تاہم انہوں نے معذرت کرلی۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نور بخاری ٹی وی پروگرام کی میزبانی کریں گی تاہم ان کا دوبارہ اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دوسری جانب اداکارہ نور بخاری اور ان کی بہن فاریہ بخاری پر سوشل میڈیا اور شوبز کے سنجیدہ حلقوں

نے نشتر برسانا شروع کر دیے ہیں۔نور بخاری اور ان کی بہن فاریہ بخاری نے پچھلے کافی عرصے سے پردے کے لئے عبایہ کا استعمال شروع کر رکھا تھا تاہم اب نور کی بہن فاریہ بخاری نے عبایہ اتار دیا ہے جبکہ اس کے ساتھ اداکارہ نور نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے ہاتھ میں الیکٹریکل تسبیح پکڑ رکھی ہے اور ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…