ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے نے ریلیز سے اب تک 280.62 کروڑ کما لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے شاندار بزنس کرتے ہوئے 300 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فلم میں کترینہ کیف اور سلمان خان پانچ سال کے بعد سکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں، شائقین نے دونوں کی ایکساتھ اداکاری کو بہت سراہا۔ فلم کی عکسبندی مختلف ممالک میں کی گئی۔
بالی ووڈاداکار سلمان خان نے فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے مداحوں کی محبت اور تعریف بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ فلم پر شائقین کی طرف سے بہت زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اداکار نے کہا ہدایتکار علی عباس ظفر کیساتھ انکی یہ دوسری فلم ہے اور میری خواہش ہے کہ میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کروں۔