بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

پریانکا چوپڑا کی فلم میں متعدد اداکاراؤں کا کام سے انکار

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا جہاں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، وہیں وہ صنفی تفریق، خواتین کے خلاف دوہرے معیار سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر بات کرنے کے باعث بھی مشہور ہیں۔یہی نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا کا انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں سے محبت کا جذبہ بھی انہیں دیگر اداکاراؤں سے منفرد بناتا ہے، اگرچہ بولی وڈ سمیت دیگر ممالک کی شوبز خواتین بھی

جانوروں سے محبت کرتی ہیں، تاہم پریانکا چوپڑا اس حوالے سے دیگر اداکاراؤں سے چند قدم آگے ہیں۔مظلوم انسانوں خصوصا بچوں اور خواتین سمیت جانوروں سے محبت کے باعث ہی پرپانکا چوپڑا ان دنوں ان کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے فلمیں بنانے کا سوچ رہی ہیں۔تاہم اس حوالے سے افسوس ناک خبر یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا کی اس موضوع پر بنائی جانے والی فلم میں نامور اداکارائیں کام کرنے کے لیے تیار نہیں۔خبریں ہیں کہ بچوں اور آوارہ کتوں پر بنائی جانے والی پریانکا چوپڑا کی ایک فلم میں متعدد بھارتی اداکاراؤں نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق مختلف بولی وڈ اداکاراؤں کی جانب سے فلم میں کام کرنے سے معزرت کیے جانے کے بعد پریانکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ سے ملاقات کی۔پریانکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ کو فلم کے موضوع سے متعلق آگاہ کیا اور اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ وہ ’بچوں اور آوارہ کتوں‘ کے حقوق کیلئے بنائی جانے والی فلم میں انہیں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر اداکاراؤں کی جانب سے انکار کے بعد عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے راضی ہوجائیں گی، تاہم تاحال انہوں نے اس حوالے سے رضامندی ظاہر نہیں کی۔ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا کی فلم میں اداکاراؤں نے اس لیے کام کرنے سے انکار کیا، کیوں کہ فلم میں اداکاراؤں کے محض 5 سے 6 سین تھے۔اداکاراؤں کے انکار پر پریانکا چوپڑا نے مایوسی کا

اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہولی وڈ میں بڑی اداکارائیں بھی ایسے منصوبوں میں رضاکارانہ طور پر بھی کام کرنے سے گریز نہیں کرتیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے پریانکا چوپڑا کی کوئی بھی بولی وڈ فلم نہیں آئی، 2017 میں ان کی پہلی ہولی وڈ فلم ’بے واچ‘ ریلیز ہوئی، جس نے کوئی خاص کمائی نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…