بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی اداکار دانش تیمور کی ڈرامہ آتش عشق سے واپسی

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)اگر آپ کو ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اب صرف فلموں میں کام کرتے نظر آئیں گے اور انہوں نے ٹیلی ویژن انڈسٹری کو خیرباد کر دیا ہے تو آپ غلط سوچ رہے تھے۔دانش تیمور بہت جلد ایک ڈرامے کے ساتھ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری پر واپسی کرتے نظر آئیں گے۔وہ فرقان خان کے آتش عشق نامی ڈرامے میں کام کررہے ہیں اوراداکار کے مطابق اس کی کہانی رومانوی ہے۔

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ میں صحیح اسکرپٹ کا انتظار کررہا تھا، مجھے کہانی، ہدایت کار اور دیگر کاسٹ پسند آئی، اس لیے میں نے اس ڈرامے کے ساتھ واپسی کرنے کا ارادہ کیا۔اس ڈرامے کی شوٹنگ رواں ہفتے شروع کردی جائے گی، جس کا آغاز شادی کے ایک سین کی شوٹنگ کے ساتھ ہوگا۔ڈرامے میں دانش تیمور کے ساتھ اشنا شاہ اہم کردار ادا کررہی ہیں اور یقیناًیہ دونوں ایک ساتھ کافی اچھے نظر آرہے ہیں۔ویسے تو اس ڈرامے کی کہانی ہر

رومانوی کہانی کی طرح لگ رہی ہے، تاہم اشنا کے مطابق یہ کچھ الگ ہوگی۔آتش عشق میں اپنے کردار کے حوالے سے اشنا شاہ نے بتایا کہ میرا کردار ایک معصوم لڑکی کا ہے اور یہ کچھ منفرد ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں خاندان، شادیاں، رشتے اور خواتین ان سب پر فوکس کیا جائے گا۔دانش تیمور اور اشنا شاہ اس سے قبل بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، دوبارہ ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اشنا نے بتایا کہ دانش کے ساتھ کام کرنا بہترین ہے، میرا پہلا ڈرامہ دانش کے ساتھ ہی تھا، اس لیے مجھے کافی خوشی ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…