بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

جسٹن بیبرکے ساتھ بڑھتی قربتوں سے سیلینا گومز کی والدہ پریشان

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)نوجوان امریکی پاپ گلوکارہ سیلینا گومز کے نوجوان کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ ایک بار پھر بڑھتی قربتیں جہاں میڈیا کے لیے خبروں کا باعث بنی ہیں، وہیں ان کے یہ تعلقات امریکی گلوکارہ کی والدہ کے لیے پریشانی کا سبب بھی بنے ہیں۔خبریں ہیں کہ اپنی 23 سالہ بیٹی کے 25 سالہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے باعث سیلینا گومز کی والدہ بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئیں۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ سیلینا گومز کی والدہ مینڈی ٹیفی کو کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں، بلکہ انہیں ڈپریشن اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہسپتال لے جانا پڑا۔معروف شوبز نشریاتی ادارے ٹی ایم زیڈ کے مطابق جسٹن بیبر کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے باعث سیلینا گومز کی والدہ کو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔خبر کے مطابق اگرچہ سیلینا گومز کی والدہ مینڈی ٹیفی کو کوئی بڑی بیماری نہیں، تاہم وہ اپنی نوجوان بیٹی کی پھر سے جسٹن بیبر کے ساتھ بڑھتی قربتوں سے پریشان ہے۔مینڈی ٹیفی کو معمولی چیک اپ کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔خیال رہے کہ 2 دن قبل ہی جسٹن بیبر اور سیلینا گومز کے درمیا لگ بھگ ڈھائی سال کے بعد پہلی ملاقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔پیج سکس نے اپنی خبر میں بتایا کہ 25 سالہ جسٹن بیبر اور 23 سالہ سیلینا گومز نے 17 دسمبر کو ریاست واشنگٹن کے شہر بلویو میں واقع ایک شگر فیکٹری میں پہلی ملاقات کی۔جہاں گلوکار جوڑے نے کافی عرصے بعد پہلی ملاقات کی، وہیں خبریں ہیں کہ جوڑے نے ’کرسمس‘ اور ’سال نو کا جشن‘ بھی ایک ساتھ منانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔تاہم سیلینا گومز کی جسٹن بیبر سے بڑھتی قربتوں کے باعث ان کے اہل خانہ اور خصوصی طور پر ان کی والدہ بہت پریشان ہیں، اس لیے گلوکارہ جسٹن بیبر کے ساتھ تعلقات کو خفیہ انداز میں بڑھا رہی ہے۔خیال رہے کہ دونوں کے درمیان پہلے بھی تعلقات رہے ہیں، تاہم دونوں نے 2014 کے بعد

ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں تھیں، تاہم 2 ماہ قبل ہی دونوں کے درمیان ایک بار پھر تعلقات کی خبریں آنے لگیں۔دونوں نے متعدد گانوں میں بھی ایک ساتھ پرفارمنس کی، جب کہ دونوں کی جوڑی کو دنیا بھر میں پسند بھی کیا جاتا ہے۔ایک بار پھر ان میں بڑھتی قربتوں کے بعد یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ اب کے بار دونوں طویل المدتی تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…