بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سلمان اور علی عباس کی جوڑی ایک بار پھر دھوم مچانے کو تیار

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ فلم ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد ہدایت کار علی عباس ظفر سلمان خان پروڈکشن کا حصہ بن گئے جہاں وہ دبنگ خان کی اگلی فلم کی ہدایت کاری بھی کریں گے۔بالی ووڈ کو ’سلطان‘ جیسی بلاک بسٹر فلم دینے والی سلمان خان اور ہدایت کار علی عباس ظفر کی جوڑی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی دھوم مچانے کے لیے تیار ہے لیکن ایکٹر اور ڈائریکٹر کی اس جوڑی کا ساتھ

یہیں ختم نہیں ہورہا بلکہ وہ دسمبر کی چھٹیوں کے بعد اور ایک پروجیکٹ کے لیے اکٹھا ہونے والے ہیں کیوں کہ سلو میاں نے علی عباس ظفر کو اپنے پروڈکشن ہاؤس کا حصہ بنالیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر گزشتہ 6 سال سے ’یش راج فلمز‘ کا حصہ ہیں اور اب تک انہوں نے کوئی بھی فلم اس پروڈکشن کے باہر نہیں بنائی مگر حیران کن طور پر اب وہ ’سلمان خان پروڈکشن‘ کا حصہ بن گئے ہیں جہاں وہ پہلی بار یش راج فلمز نہیں بلکہ سلمان خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’بھارت‘ کی ہدایت کاری کریں گے

اور یوں پہلی بار سلمان اور عباس کی جوڑی بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرے گی۔رپورٹس کے مطابق فلم ’بھارت‘ ایک عام زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کا آغاز 1947 میں بھارت کی آزادی سے ہوگا اور 2002 میں اختتام پذیر ہوگی اور فلم میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان ہی مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم 2019 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری جانب علی عباس کی ہدایت کاری میں ہی بننے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ (آج)21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس کے لیے مداحوں نے ابھی سے ایڈوانس ٹکٹ خرید رکھے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…