نیویارک (این این آئی)معروف امریکی ایپک سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کی آٹھویں فلم ابتدائی تین دن میں پاکستانی 20 ارب روپے کمانے والی اب تک کی چوتھی ہولی وڈ فلم بننے میں کامیاب ہوگئی، فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر سے پاکستانی 45 ارب روپے سے زائد پیسے بٹور لیے۔’اسٹار واز: دی لاسٹ جیڈی‘ تین دن میں دنیا بھر سے 45 کروڑ ڈالرز (پاکستانی 45 ارب روپے سے زائد) کمانے کے باوجود
اب تک کی زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم ہے۔حیران کن طور پر اس سے قبل سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بھی اسٹار وارز سیریز کی ساتویں فلم تھی، جس نے 2015 میں ابتدائی تین دن میں 48 کروڑ ڈالرز (پاکستانی 48 ارب روپے سے زائد) کمائے تھے۔ہولی وڈ رپورٹس کے مطابق ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جیڈٰی‘ نے صرف امریکا بھر سے ہی 22 کروڑ ڈالرز (پاکستانی 22 ارب روپے سے زائد) بٹورے۔
اسٹار وارز کی آٹھویں فلم نے دنیا کی 54 مختلف باکس آفسز سے مجموعی طور پر تین دن میں 23 کروڑ ڈالر (پاکستانی 23 ارب روپے سے زائد) بٹورے۔اسٹار وارز کی آٹھویں فلم جہاں امریکا میں اب تک کی سب سے زیادہ کمانے والی دوسری فلم بن گئی، وہیں وہ ابتدائی تین دن میں 20 کروڑ امریکی ڈالرز کمانے والی اب تک کی چوتھی بڑی فلم بھی بن گئی۔