ممبئی(این این آئی)رشی کپورجوں جوں عمر کی حدیں پار کرتے جارہے ہیں ۔ ضرورت سے زیادہ ہتھے سے اکھڑتے جارہے ہیں۔آنجہانی والد کی زندگی پرلکھی گئی کتاب کی تقریب تھی،جس میں میڈیا پر ایسے سخت جملے کسے کہ تین صحافیوں نے محفل کابائیکاٹ ہی کردیا۔بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی رشی کپور کو چھوٹی چھوٹی باتوں پربھی جلال آجاتا ہے اور اس کا اظہار وہ کئی بار کرچکے ہیں ۔
ممبئی میں ان کے مرحوم والد راج کپور پر لکھی گئی کتاب کی تقریب میں رشی کپور نے میڈیا کو دیکھ کر جملے کسے ۔رپورٹرز نے احتجاج کیا تورشی کپور کے گارڈز آدھمکے اور بدتمیزی پراتر آئے ۔ جس پر تین صحافیوں نے بائی کاٹ کردیا۔پبلشر نے معذرت کرکے انہیں تقریب میں بلانے پر زور دیا تو گارڈز نے دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا
کہ اگررشی کپورکو پتا چل گیا تو آپ نہیں جانتے کہ وہ ہوٹل میں کس طرح کا ہنگامہ برپا کرسکتے ہیں۔نظر یہی آتا ہے کہ رشی کپور کا میٹر ضرورت سے زیادہ ہی گھوم رہا ہے ۔ جبھی تو کبھی وہ ٹوئٹس کی وجہ سے متازعہ بنتے ہیں تو کبھی تقریبات میں میڈیا سے الجھنے پر۔