بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کردی

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ تبو ویسے تو پہلے بھی ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کھل کا بات کر چکی ہیں، وہ مان چکی ہیں کہ وہ ان کے ساتھ مساوی بنیادوں پر کام کرتی ہیں۔تبو نے پہلی انکشاف کیا تھا کہ وہ اور اجے دیوگن بچپن کے دوست ہیں، اور ان کے درمیان کسی حد تک محبت بھی رہی ہے۔

تبو یہ انکشاف بھی کر چکی ہیں کہ اگر آج تک وہ غیر شادی شدہ ہیںتو اس کی وجہ بھی اجے دیوگن ہی ہیں۔تاہم ایک بار پھر انہوں نے ساتھی اداکار اجے دیوگن اور اپنے تعلق سے متعلق کھل کر بات کی، اور کہا کہ وہ دونوں ایک ساتھ پلے اور بڑے ہوئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق تبو کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن اور وہ ایک دوسرے کو 13 سے 14 سال کی عمر سے جانتے ہیں، اور دونوں ممبئی کے نواحی دیہی علاقے ’جوہو‘ میں ایک ساتھ پلے اور بڑے ہوئے۔تبو نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے شرارتی انداز میں بتایا کہ اجے دیوگن ہمیشہ لڑکوں کے ایک گروپ کے ساتھ ہوتا تھا، جو ان کی لڑکیوں کے گروپ کو پھنسانے کے چکر میں ہوتا تھا۔تبو کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن ان کے بھائی کا بچپن کا دوست ہے، اور یہ دونوں بھی ایک دوسرے کو بچپن کے زمانے سے جانتے ہیں۔تبو کے مطابق انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ 2015 میں فلم ’درشیام‘ میں 18 سال کے وقفے کے بعد فلموں میں کام کیا، یہ اتفاق کی بات ہے کہ وہ دونوں بچپن کے دوست ہونے، ایک ہی انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجود اتنے عرصے تک انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا۔انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ کی گئی فلموں کے کام کو خاندان کا حصہ قرار دیا۔خیال رہے کہ تبو اور اجے دیوگن نے لگ بھگ 5 فلموں میں کام کیا، رواں برس اکتوبر میں ان کی

کامیڈینایکشن فلم ’گول مال اگین‘ ریلیز ہوئی، جس نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔اس سے قبل 2015 میں وہ ’درشیام‘ میں ایک ساتھ نظر آئے، اس سے قبل 199 میں ’تھکشک‘ 1995 میں ’حقیقت‘ اور 1994 میں ’وجے پتھ‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…