بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ عرشی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری شخصیت بن گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان جو شاہد آفریدی پر الزامات کے ساتھ ساتھ دیگر فحش حرکات کے ذریعے کافی سستی شہرت حاصل کر چکی ہیں ان دنوں بگ باس کے سیزن 11 میں شریک ہیں۔ وہ بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری شخصیت بن گئی ہیں ، اس لسٹ میں پہلا نمبر فحش اداکارہ سنی لیونی کا ہے۔ایک ایسے وقت میں جب عرشی خان شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں،

ان کی کچھ پرانی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جن میں انہیں شلوار قمیض پہنے اور چوٹی بنائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ پرانی تصاویر دیکھ کر کسی کیلئے بھی اندازہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ وہی عرشی ہے جو بگ باس میں شریک ہے۔یہ تصاویر لگ بھگ 10 سال پرانی ہیں اور اس وقت کی ہیں جب عرشی خان تعلیم حاصل کر رہی تھیں، آپ کیلئے یہ بات یقیناً حیران کن ہوگی کہ عرشی خان نے کبھی بھی شوبزنس میں قدم رکھنے کی خواہش نہیں کی تھی اور نہ ہی انہوں نے ماڈلنگ کے بارے میں سوچا تھا بلکہ وہ پوری دلجمعی کے ساتھ اپنی پڑھائی کر رہی تھیں اور فزیو تھراپسٹ بن رہی تھیں اور انہوں نے اپنی تعلیم مکمل بھی کی ہے۔عرشی خان کے والد محمد ارمان خان کے بقول ان کی بیٹی باقاعدہ فزیو تھراپسٹ ہیں اور انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کر رکھی ہے جبکہ وہ اپنے آبائی علاقے بھوپال میں بطور فزیو تھراپسٹ پریکٹس بھی کرتی رہی ہیں۔دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ عرشی خان کو بھارتی پرچم کی توہین کے الزام میں بگ باس کے گھر سے گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے برہنہ جسم پر پاکستان اور بھارت کے پرچم بنوا کر فوٹو شوٹ کرائے تھے، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اور بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی کا حصہ نہ بننے پر عرشی خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں اور انہیں بگ باس کے گھر سے ہی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…