بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پدماوتی کے بعد اب فلم’ ’دھڑک‘‘ بھی مشکلات کا شکار

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) فلم’’ پدماوتی‘‘ کے بعد اب بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’دھڑک‘ شوٹنگ کی ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔کچھ عرصے قبل بالی ووڈ کی کامیاب فلموں کی خبریں سننے میں آیا کرتی تھیں لیکن اب فلموں کی مشکلات کی خبریں سامنے آرہی ہیں، راجھستان میں فلم ’پدماوتی‘ بھی گزشتہ کئی ماہ سے انتہا پسند ہندؤوں کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے اپنے بننے کی ابتدا

سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اب کرن جوہر کی فلم ’دھڑک‘ کو بھی کچھ اسی طرح کے حالات کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دھڑک‘ کی شوٹنگ مقامی رہائشیوں کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر اور احتجاج کی وجہ سے روک دی گئی ہے، احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہاں کھڑی عملے کی گاڑیوں اور وینیٹی وین کی وجہ سے امبے کیشور

مہادیو مندر کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں جے پور میں فلم کی شوٹنگ سے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن کسی کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہمارے تاریخی مندروں کو نقصان پہنچائے اس لیے فلم کے یونٹ کے سربراہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔واضح رہے کہ فلم میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم 6 جولائی 2018ء کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…